کراچی(اسٹاف رپورٹر ) جماعت اہلسنّت کے تحت یوم شہدائے بدر17رمضان المبارک کو عقیدت واحترام مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔بیشترمساجد میں شہدائے بدر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مساجد میں قرآن خوانی محافل نعت اجتماعی دعائیں اور دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں علمائے کرام، خطباء ،ائمہ حضرات نے دین کی بقا سلامتی کیلئے اصحاب بدر کی خدما ت کو سرا ہا۔ جامع مسجد شہداء میلاد لائنز ایریا میں جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ حضرت علامہ پیر خالد سلطان القادری نے خطاب میں کہا کہ بدر کی فتح اسلام کی عالمگیر ترویج و اشا عت کا ذریعہ بنی، مسلمانوں نے حربی سازو سامان کی قلت کے با وجود اپنے سے تین گنا دشمن کے مقابلے میں نبی کریم اکی اطا عت و محبت اور جذبہ شہادت سے سر شار ہو کر جنگ بدر کا کارہائے نما یا ں ادا کر کے نئی تاریخ رقم کی۔ انہوں نے کہا کہ غزوہ بدر نے کفر و اسلام اور حق و باطل کے فرق کو واضح کردیا۔تاریخ اسلام میں شہدائے بدر کی قربانیاں اسلام کی سربلندی اور کفر کے خلاف صف بندی کا بہترین نمونہ ہے۔ انہوں نے تقریر میں کہا کہ غزوہ بدر میں 313مجاہدین اسلام نے عزم و استقامت اور اتباع رسولؐ کے ذریعے کفار کی سپر پاور کو شکست فاش دے کر حق و صداقت کے عَلم کو بلند کیا۔ معرکہ حق و باطل قیامت تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کا طرہ امتیاز ہے کہ مومن راہ حق میں کوئی بھی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرتا۔ پیر خالد سلطان نے شہدائے بدر کو خراج عقیدت پیش کر تے ہو ئے کہا کہ تین سو تیرہ جانثارانِ اسلام نے غزوہ بدر میں اسلام کی عظمت اور اسلام کے جھنڈے کی سربلندی کے لئے کفار سے جہاد کرکے تاریخ میں یہ ثابت کردیا کہ تعداد کتنی ہی کم کیوں نہ ہو اگر جذبہ جہاد ہواور دلوں میں عشق مصطفی ? ہو تو لاکھوں کے لشکر کو تہس نہس کیا جاسکتا ہے۔ آج ضرورت اس بات کی ہے اطاعت رسول کی خا طر صحابہ کرام کی طرح ہمیں بھی قربانی کا جذبہ بیدار کر نا ہو گا۔ اس موقع پر صاحبزادہ حیات سلطان القادری،صاحبزادہ مرید سلطان قادری،حافظ ارشاد احمد قادری،شفیع رانا، اشفاق لودھی،محفوظ علی خان و دیگر بھی شریک تھے۔*
بدر کی فتح اسلام کی عالمگیر ترویج و اشا عت کاذریعہ بنی۔ پیر خالد سلطان القادری
May 01, 2021