وبا کے پھیلائو کو روکنے کیلئے احتیاطی تدابیراختیار کرنا ہوں گی:عارف علوی

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کرونا کی موجودہ صورتحال کو پریشان کن قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ وبا کے مزید پھیلائو کو روکنے کے لئے پوری قوم کو احتیاطی تدابیر لازماً اختیار کرنا ہوں گی۔ گزشتہ روز کرونا کی موجودہ صورتحال پر اپنے ویڈیو پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ ہمارے خطے میں کرونا کی وجہ سے پریشانی بڑھ رہی ہے، پاکستان میں تقریباً 5 ہزار کورونا کیسز ہو چکے ہیں اور اموات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کورونا کیسز مزیدبڑھے تو بات ہسپتالوں کے بس سے نکل جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن