دوحہ: امریکہ‘ چین‘ روس‘ پاکستان کے نمائندوں کی طالبان سے ملاقات

دوحا (نوائے وقت رپورٹ) افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان نے کہا ہے کہ دوحا میں جمعہ کے روز سینئر امریکی‘ روسی اور چینی حکام نے افغان امن عمل کے حوالے سے مشاورت شروع کی جس کا مقصد امن عمل کیلئے راستہ تلاش کرنا ہے۔ پاکستانی سفیر بھی پاکستانی وفد کا حصہ ہیں۔ چاروں ممالک کے خصوصی نمائندوں نے طالبان کے سیاسی نمائندوں سے ملاقات کی اور امن عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ طالبان نے امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے افغانستان سے فوجوں کے انخلاء شروع کرنے میں تاخیر کے اعلان کے بعد خود کو امن عمل کی بین الاقوامی کوششوں سے الگ کر لیا تھا۔ طالبان کے ترجمان محمد نعیم نے بتایا ہے کہ اس ملاقات میں باقی طالبان قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ بات چیت میں اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ اور امریکی ریوارڈ لسٹ سے جنگجو گروپ کی قیادت کو نکالنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن