ملتان (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ رات جتنی بھی لمبی ہو پر صبح ہوتی ہے،دنیا میں جو کوئی کہیں بھی پریشان ہے وہ اس بابرکت مہینے میں سے سب کے لئے دعا کرے وہ سن لے گا۔اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر شعیب اختر نے پیغام میں لکھاکہ وہ سب جو نا امید ہیں، اس بابرکت مہینے میں سے دعا کریں،ہر رات کی صبح ہوتی ہے،یہ تکلیف بھی دور ہوگی۔شعیب اختر کے اکائونٹس پر انکے پیغام کو ہزاروں لوگوں نے پسند کیا۔
تمام ناامید افراد بابرکت مہینے میں اللہ سے دعا کریں،شعیب اختر
May 01, 2021