ملتان (سپورٹس ڈیسک) بھارت میں کورونا مریضوں کی زندگیاں بچانے کیلئے کرکٹرز بھی میدان میں آگئے۔ زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے اس کارِخیر میں اپنا حصہ ملا رہے ہیں جب کہ کرکٹرز بھی اس مہم کا حصہ بن گئے ہیں۔بھارت کیسابق کپتان سچن ٹنڈولکر نے ’مشن آکسیجن انڈیا‘ کیلئے ایک کروڑ روپے عطیہ کر دیئے ہیں۔ آسٹریلین فاسٹ بائولر پیٹ کمنز 50 ہزار امریکی ڈالر اور بریٹ لی ایک بٹ کوائن عطیہ کر چکے ہیں جس کی مالیت 41 ہزار بھارتی روپے ہے۔