ریاض (ممتازاحمد بڈانی) امریکہ کے خصوصی سفیر برائے یمن ٹم لینڈرکنگ نے گزشتہ روزسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے یمن میں خانہ جنگی کے خاتمے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔ ملاقات میں نائب سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلطان، امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلمان، سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور یمن میں سعودی سفیر محمد الجابر بھی موجود تھے۔
سعودی ولی عہد سے امریکی سفیر کی ملاقات یمن میں خانہ جنگی کے خاتمے کی کوششوں پر زور
May 01, 2021