اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ رمضان کے تیسرے ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.05 فیصد اضافہ ہوا۔ چینی اور آٹے سمیت 12 اشیاء مہنگی ہوئیں۔ بیس کلو آٹے کا تھیلا 25 روپے مہنگا ہوا۔ بیس کلو آٹے کا تھیلا ایک ہزار 81 روپے کا ہوگیا۔ چینی 72 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ چینی 95 وپے 22 پیسے فی کلو ہوگئی۔ کیلے 10 روپے 37 پیسے فی درجن مہنگے ہوگئے۔ مٹن 7 روپے 67 پیسے اور بیف 3 روپے کلو مہنگا ہوا۔ آلو‘ دال چنا‘ دال مسور‘ چاول‘ گڑ بھی مہنگا ہوا۔ حالیہ ہفتے 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ ٹمائر 6 روپے 36 پیسے‘ پیاز ایک روپے 31 پیسے سستا ہوا۔ انڈے‘ لہسن‘ دال مونگ‘ دال ماش‘ اور ایل پی جی بھی سستی ہوئی۔جبکہ 30 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ اپریل2020ء کے اسی ہفتہ کے حساب سے مہنگائی میں اضافہ 16.90 فی صد رہا۔