لاہور ( نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ عمران نیازی اور کرپٹ ٹولہ بشیر میمن کو انتقام کا نشانہ بنا رہا ہے،قوم بشیر میمن کے ساتھ کھڑی ہے اور مطالبہ کرتی ہے مجرموں کو کٹہرے میں لایا جائے،چوروں کو چین نہیں لینے دینگے، اب بشیر میمن کی جائیداد اور فیکٹری یاد آئی ہے۔