پاسبان حریت جموں وکشمیرکا کشمیری قیدیوں کی رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرہ 

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) پاسبان حریت جموں وکشمیر نے جمعہ کو نیشنل پریس کلب کے باہر بھارت میں کورونا وائرس کی خطرناک صورتحال میں کشمیری قیدیوں کی رہائی کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری قیدیوں کی تصویریں آویزاں تھیں،اور ان کی رہائی کے مطالبات درج تھے،مظاہرے میں پاسبان حریت ے چئیرمین عزیر احمد غزالی،انٹرنیشنل فورم فار جسٹس کے وائس چئیرمین جسٹس مشتاق الاسلام،پیپلز پارٹی آذاد کشمیر کے راہنما شوکت جاوید میر اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ بھارت کی جیلوں میں قید کشمیریوں کو رہا کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن