جھوٹے شیر شکست کو دھاندلی کی  آڑ میں چھپانا بند کریں، چوہدری منظور

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکریٹری چوہدری منظورنے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے ٹویٹر پیغام پر ردعمل میں کہا ہے کہ مریم نواز کا کراچی میں دھاندلی کے حوالے سے بیان ایسے ہی ہے کہ جیسے انہوں نے لندن میں اپنی پراپرٹیز کے حوالے سے بیان دیا تھا، جھوٹے شیر اپنی شکست کو دھاندلی کی آڑ میں چھپانا بند کریں اور شکست تسلیم کرکے اچھی اسپرٹ کا مظاہرہ کریں، شہباز شریف کو ن لیگ کی عبرت ناک شکست کی وجہ بننے والے اپنی پارٹی کے عناصر کو شوکاز نوٹس جاری کرنا چاہئیے، ن لیگ کے وہ 20 ہزار اضافی ووٹ کہاں گئے جو 2018 میں شہباز شریف نے حاصل کئے؟ کراچی کے عوام نے کن وجوہات کی بنیاد پر ن لیگ کو مسترد کیا، شہباز شریف کو سوچنا ہوگا، 

ای پیپر دی نیشن