اسلام آ باد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کے گرین نایاب قیمتی پتھر زمرد کی عالمی مارکیٹ میں مانگ، بین الاقوامی مارکیٹ میں ایک 2 قیراط کے پتھر کی قیمت 12000 امریکی ڈالرہے، پاکستان قیمتی پتھروں کی سرزمین ہے ، پاکستان میں پوری دنیا کے 6فیصد زمرد کی کانیں ہیں ، پاکستان کے زمرد کا رنگ بہت گہرا سبز ہے ، ج یہ صرف پاکستان میں پایا جاسکتا ہے ،چین میں جیولری مارکیٹ میں تیزی سے پاکستان کے جیم ٹریڈر کے لئے مواقع پیدا ہوسکتے ہیں، گوادر پرو کے مطابق 2019 میں چین کی جیولری مارکیٹ 610 بلین آ ر ایم بی کے لگ بھگ تھی ۔2020 میںکرونا کی وجہ سے کنزیومر مارکیٹ نیچے چلی گئی۔ چین میں 20 سال سے ز ائد عرصہ سے رہائش پذیر پاکستانی جیولری کے سوداگر عقیل احمد نے کہا رواں سال جنوری سے مارچ تک جیولری مارکیٹمیں 2019 کی نسبت 35 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ امید ہے کہ پاکستانی جیولری کے کافی برانڈز چین میں آسکتے ہیں۔گوادر پرو کے مطابق پچھلے سال شنگھائی میں اپنا پہلا ریٹیلراسٹور کھولا ، کاروبار بہت اچھا چل رہا ہے۔ ہمارا کاروباربہت تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ اس سال پہلے ہفتے کے دوران ہماری فروخت میں 2019 کے مقابلہ میں 200 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ اگلے 5 سالوں میں ہم چین میں 30 کے قریب اسٹورز کھولیں گے۔ پاکستان جیم کی سرزمین ہے ، ہمارے پاس مختلف رنگوں میں بہت سے جیم ہیں۔ پاکستان میں پوری دنیا کے 6 فیصد زمرد کی کانیں ہیں۔ پاکستان کے زمرد کا رنگ بہت گہرا سبز ہے ، جو صرف پاکستان میں پایا جاسکتا ہے۔ عقیل احمد کے مطابق ، سبز رنگ کے اعلی درجے کا زمرد ، صفر کریکس اور 100 فیصد صاف ہوتا ہے جو کہ بہت نایاب ہے۔ 1 قیراط کا اعلی معیار کا زمرد 20 ہزار قیراط کے تجارتی معیار کے زمرد میں آتا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں ایک 2 قیراط کے پتھر کی قیمت 12000 امریکی ڈالرہے۔ چین پاکستان ایف ٹی اے کے دوسرے مرحلے کے تحت جب ہم پاکستان سے چین درآمد کرتے ہیں تو خام پتھر وں پرصفر ڈیوٹی ہے۔ پاکستان اور چین کے مابین ٹیکس چھوٹ پالیسی بہت اچھی ہے۔ مستقبل میں مزید پاکستانی کمپنیاں چین میں ریٹیل یا یہاں تک کہ B2B مارکیٹ میں آسکتی ہیں۔