جیوچھوان(شِنہوا)چین نے ملک کے شمال مغرب میں جیوچھوان کے سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے ایک نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ یاؤگان-34 جمعہ کوسہ پہر3بجکر27 منٹ(بیجنگ ٹائم) پر کامیابی سے خلا میں بھیج دیا ہے۔ یاؤگان- 34 سیٹلائٹ کو لانگ مارچ -4 سی راکٹ سے کامیابی کے ساتھ مقررہ مدار میں داخل کیا گیا۔ آپٹیکل ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کوزمینی وسائل کے سروے،شہری منصوبہ بندی،زمینی حقوق کی توثیق،شاہراتی نیٹ ورک کے ڈیزائن، فصلوں کی پیداوار کے تخمینہ اورقدرتی آفات سے بچاؤاور کمی کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ یہ بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کے لئے معلوماتی خدمات بھی فراہم کرے گا۔ یہ لانگ مارچ کیریئرراکٹ سیریز کا 368واں فلائٹ مشن تھا۔