ضلع بھر میں 74مساجد مدارس کا معائنہ کو رونا ایس او پیز کی کوئی خلاف ورزی نہین پائی گئی،دو ایجوکیشن سینٹر 66پلازے، شاپنگ مالز،مارکیٹ سر بمہہر

May 01, 2021

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر) انوارلحق نے کہا ہے کہ کورونا وا ئرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے گز شتہ چو بیس گھنٹوں میں ضلع بھر میں کل74مساجد/مدارس کامعا ئنہ کیا گیاجن میں ایس او پیز کی کوئی خلاف ورزی نہیں پا ئی گئی اسی طرح24 ایجو کیشن سینٹرز کو چیک کیا گیا جن میں سے دو کو سیل کیا گیاانٹر و انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ میں33چھاپے مارے گئے اور8500 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا54 پبلک پلیس و پارک کا معا ئنہ کرتے ہوئے 4400 روپے کا جرمانہ اورسات ریلوے سٹیشنوں و بس سٹینڈز کا معا ئنہ کر تے ہوئے 4000 روپے کا جرمانہ عا ئد کیا گیا شاپنگ مالز، مار کیٹس اور پلا زوں میں سے184کا معائنہ کیا گیا جن میں سے 66کو خلاف ورزی کا مر تکب پا تے ہوئے سیل جبکہ85000روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا اسی طرح 14میرج ہا لز اور 83ریسٹو رنٹس چیک کئے گئے اورکورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مر تکب13 ریسٹورنٹس کو57500 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیاجبکہ02 میرج ہال کو سیل اور 20000 روپے کا جر مانہ عا ئدکیا گیا۔ راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ضلعی انتظامیہ راولپنڈی نے کورو نا ایس او پیز کے عملدرآمد کو یقینی بنا نے کیلئے پو لیس، پاک آر می، سول ڈ یفنس اور ر ینجرز کے ساتھ مل کر آپر یشن شروع کردیا آپر یشن کے دوران اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) وقاص سکندری اور اے ایس پی تیمو ر نے کاروائی کر تے ہوئے مری روڈ پر03 دکانوں کو سیل جرمانہ، 02 ر یسٹور نٹس جبکہ دو افراد کو گر فتار کیا اور فوڈ سٹر یٹ ایریا کو کلئیر کر نے کے ساتھ ساتھ لاؤڈ سپیکر پر ماسک  پہننے کے لئے تر غیبی پیغامات اور ماسکس تقسیم بھی کئے اسی طرح کمر شل مار کیٹ میں 04 دوکا نیں و ر یسٹورانٹس سیل، 02 کو جرمانہ اور03 لوگوں کو گر فتار کیا گیا۔ صادق آبادکے علاقے میں 31 دکانوں کو سیل 03 ایف آئی آرز اور 11لوگوں کو گرفتار کیا گیا پیرودھائی اڈہ کی طرف 02 ر یسٹو ر نٹس،08 دوکانوں کو سیل و جر مانہ اور10 اافرد کو گرفتار کیا گیا۔ اسی طرح امام باڑہ چوک میں 02 ر یسٹور نٹس سیل، 03 دوکانوں کو سیل و جرمانہ اور02 گر فتا ریاں عمل میں لائی گئی۔

مزیدخبریں