تل ابیب(صباح نیوز) اسرائیل میں مذہبی میلے میں بھگدڑ مچنے سے 45 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہودیوں کا مذہبی میلہ اسرائیل کے شہر میرون میں جاری تھا جہاں یہودیوں کی بڑی تعداد سالانہ عوامی اجتماع میں شریک تھی، بھگدڑ چند یہودیوں کے سیڑھیوں سے پھسلنے کے سبب شروع ہوئی، زیادہ رش اور دھکم پیل کے سبب درجنوں دیگر بھی زمین پر گر پڑے جس سے ہجوم بے قابو ہوگیا جس کے نتیجے میں 44افرادہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، ریسکیو عملے نے زخمیوں کو موقع پر بھی طبی امداد دی جبکہ شدید زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا،ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ، واقعہ کی تحقیقات کردی گئیں۔ اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے اسے بڑی تباہی قرار دیتے ہوئے ہلاکتوں پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل میں کورونا کی شدت میں کمی کے بعد اجتماع منعقد کیا گیا تھا تاہم محکمہ صحت نے وارننگ جاری کی تھی۔