کسان کارڈ سے کاشتکاروں کیلئے سبسڈی کا حصول آسان بنایا گیا ہے،فردوس عاشق

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن اوروزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد بزدار کی زیر قیادت کسان کارڈ کے اجراء سے کاشتکاروں کے لیے سبسڈی کا حصول انتہائی آسان اور شفاف بنایا گیا ہے جس سے اربوں روپے کی سبسڈی براہ راست کسانوں کے اکائونٹ میں ٹرانسفر ہو گی جسے کاشتکار اپنی سہولت کے مطابق استعمال کر سکیں گے۔کسان کارڈ سے کاشتکاروں میں ڈیجیٹل خواندگی میں بھی اضافہ ہوگا ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی اورمعاون ِ خصوصی اطلاعات برائے وزیر اعلیٰ پنجاب فردوس ڈاکٹر عاشق اعوان نے کسان کارڈ کے اجراء کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وزیر زراعت پنجاب نے مزید کہاکہ  کاشتکار کسان کارڈ کے ذریعے اے ٹی ایم (ATM)سے براہ راست سبسڈی کی رقم حاصل کر کے بروقت کھاد، بیج اور زرعی زہریں خرید سکیں گے جس سے ان کی پیداوار اور آمدن میں اضافہ ہو گا اور اس کے علاوہ کسان کارڈ کے لئے سبسڈی ڈیلرز حضرات سے بھی حاصل کی جا سکے گی اور اس ضمن میں 30 ہزار سے زائد ایسے پوائنٹس بنائے گئے ہیں جہاں ڈیلرز حضرات ڈیجیٹل ٹرانسزیکشن کے ذریعے کاشتکاروں کو سبسڈی کی رقوم فراہم کر سکیں گے۔انھوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کا مقصد کاشتکاروں کا استحصال تھا جبکہ موجودہ حکومت نے کاشتکاروں کی پیداواری لاگت میں کمی کے لئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن