آر ڈبلیو ایم سی کیساتھ مل کر راولپنڈی کو کلین اینڈ گرین شہر بنائینگے، راشد حفیظ

راولپنڈی (سٹی رپورٹر  )صوبائی وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ ،شہر ی بھی راولپنڈ ی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی صفائی و آگاہی کی کاوشوں میں ہاتھ بٹائیں ،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیساتھ مل کر راولپنڈی کو پاکستان کا کلین اینڈ گرین شہر بنائینگے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرنل (ر) اجمل صابر راجہ سے آر ڈبلیو ایم سی ہیڈ آفس میں ملاقات کے دوران کیا ،انہوں نے نئے چیئرمین کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ۔چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرنل (ر) اجمل صابر راجہ نے کہا کہ راولپنڈی کو صاف اور سرسبز شہر بنائینگے،اس حوالے سے ہمیں حکومت کا تعاون درکار رہے گا اور امید کرتے ہیں کہ ہمیں اپنے مشن کی تکمیل کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کئے جائینگے

ای پیپر دی نیشن