وباء کے پھیلائو کو روکنے کیلئے قوم کو احتیاطی تدابیراختیار کرنا ہوں گی،عارف علوی

 اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار))صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کورونا کی موجودہ صورتحال کو پریشان کن قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ وبا کے مزید پھیلائو کو روکنے کے لئے پوری قوم کو احتیاطی تدابیر لازماً اختیار کرنا ہوں گی۔ گزشتہ روز کورونا کی موجودہ صورتحال پر اپنے ویڈیو پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ ہمارے خطے میں کورونا کی وجہ سے پریشانی بڑھ رہی ہے، پاکستان میں تقریباً 5 ہزار کورونا کیسز ہو چکے ہیں اور اموات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کورونا کیسز مزیدبڑھے تو بات ہسپتالوں کے بس سے نکل جائے گی۔ صدر مملکت نے کہا کہ حضورؐ نے مسلمانوں کو نظم و ضبط کی تعلیم دی، ہم سب پر لازم ہے کہ حضورؐ کی امت ہونے کے واسطے ہدایات پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان قوم اس آزمائش میں کامیاب ہونے کیلئے احتیاط اختیار کرے، رمضان ، تراویح، یومِ علی، عید کے مواقع پر ماسک پہننے سمیت تمام ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ موجود صورتحال میں علماء  کی ہدایت کے مطابق بزرگ افراد تراویح میں نہ جائیں، ضرورت پڑنے پربازار جائیں تو ماسک ضرور پہنیں، ہاتھ بار بار 20 سیکنڈ کیلئے دھوئیں، نماز کے دوران تین فٹ کا فاصلہ رکھیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے یوم مئی کے موقعے پر اپنے پیغام میں کہا ہے پاکستان پیپلزپارٹی محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ کرتی رہے گی ، آج مزدور ،کسان اورسرکاری ملازم سخت مشکلات کے شکار ہیں موجودہ سلیکٹڈ حکومت نے محنت کشوں کے حقوق غضب کر رکھے ہیں، پاکستان اسٹیل مل ، پی آئی اے اور ریلوے سمیت سرکاری صنعتوں میں کام کرنے والے محنت کش اپنی ملازمتوں کو خطرے میں دیکھ رہے ہیں

ای پیپر دی نیشن