کراچی اور حیدر آباد میں گیس چوروںکے خلاف کریک ڈائون

May 01, 2021

کراچی(کامرس رپورٹر)سوئی سدرن کمپنی (ایس ایس جی سی) کی جانب سے گیس چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ گزشہ روز کراچی میںایک ہوٹل کے مالک کو گیس چوری کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق گزشتہ روز گیس چوروں کے خلاف کراچی اور حیدر آباد میں بڑی کارروائیاں کی گئیں ،کراچی میں گیس چوری پر ایک ہوٹل کے مالک شعیب کو گرفتار کرلیا گیا،ملزم رم جھم کے قریب واقع اپنے ہوٹل میں بجلی اور دیگر مقاصد کیلئے گیس (باقی صفحہ10پر)چوری کررہا تھا،ملزم کو حراست میں لے کر گیس چوری میںاستعمال ہونے والا سامان ضبط کرلیاگیا،دوسری جانب حیدر آباد کے علاقے فرید بابا پلازہ میں نجی غیر قانونی پاور ہاؤس پر چھاپہ مارا گیا جہاں پر ملزمان گیس چوری کر کے بجلی  پیدا کر رہے تھے، ملزمان چوری کی گیس سے بجلی پیدا کر کے کمرشل بنیادوں پر سپلائی کر رہے تھے، ملزمان 65 گھروں کو بجلی سپلائی کر رہے تھے، چھاپہ مار ٹیم نے ہیوی جنریٹر اور چوری میں استعمال ہونے والا سامان ضبط کرلیا، ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے جبکہ چوری شدہ گیس کا دعویٰ بھی دائر کردیا گیاہے۔

مزیدخبریں