کراچی (کامرس رپورٹر)سونیری بینک لمیٹڈکے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 28اپریل 2021 کو لاہور میں منعقدہونے والے184ویں اجلاس میں31مارچ 2021کو ختم ہونے والی سہ ماہی کیلئے بینک کے مختصر عبوری مالیاتی گوشواروں کی منظوری دی ۔مارچ 2021کو ختم ہونے والی سہ ماہی کیلئے بینک کا منافع قبل از ٹیکس 1,276(PBT)ملین روپے اور منافع بعد از ٹیکس(PAT) 782ملین روپے رہاجو گزشتہ سال اسی مدت میں بالترتیب 684ملین روپے اور 407ملین روپے تھا۔حالیہ رپورٹنگ سہ ماہی کیلئے بینک کا فی حصص منافعبچت کردہ آمدنی پر 0.7092 فی شیئر ریکارڈ کیا گیا،جو گزشتہ سال تقابلی مدت میں 0.3696بچت کردہ آمدنی تھااور 92فیصد کا متاثر کُناضافہ ظاہر کرتا ہے ۔اس سہ ماہی کیلئے بینک کی خالص سودی آمدنی 2,720ملین روپے رپورٹ ہوئی جو گزشتہ سال اسی مدت کے 2,109ملین روپے کے مقابلے میں 28.98فیصد بہتری ظاہر کرتی ہے۔بینک کی غیر سودی آمدنی گزشتہ سال کی تقابلی مدت کے 1,168ملین روپے کے مقابلے میں 961ملین روپے رپورٹ کی گئی۔ بینک کی آمدنی میں مجموعی بہتری 404ملین روپے یا 12.32فیصد سال بسال ہے۔بورڈ آف ڈائریکٹرز مشکل وقت میں انتظامیہ کی بہترین کارکردگی کا اعتراف کرتے ہیں اور اسے سراہتے ہیں ۔بورڈ پُر اعتماد ہے کہ بینک معاشرے کی بڑھتی ہوئی بینکنگ ضروریات کو پورا کرکے ،مالی شمولیت اورکسٹمر کے اطمینان پر بھر پور توجہ کیذریعیبینک کے تمام شیئر ہولڈرز کے مفادات کا تحفظ اور ان کیلئے خدمات جاری رکھے گا۔
سونیری بینک کا 2021 کی پہلی سہ ماہی کے نتائج کا اعلان
May 01, 2021