جاز اور ٹی سی ایف کے درمیان ڈیجیٹل ایجوکیشن منصوبے کیلئے اشتراک

May 01, 2021

کراچی (کامرس ڈیسک)سٹیزن فائونڈیشن اور پاکستان کے نمبر ون4Gآپریٹر اور سب سے بڑے انٹرنیٹ اور براڈ بینڈسروسپرووائیڈرجازنے ٹی سی ایف کے ڈیڑھ ہزار سے زائد اسکولوں کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں منتقل کرنے کیلئے اشتراک کیا ہے جس کا پاکستان بھر میں اور آزاد جموںو کشمیر میں2 لاکھ 66 ہزار طلبہ کو فائدہ ہو گا۔جاز اسکول منیجمنٹ ایپلی کیشن میں استعمال ہونے والی پرانی ٹیبلیٹس اور موبائل فونز کوتبدیل کرنے میں بھی مدد دے گا جس سے پرنسپل زیادہ مستعدی کے ساتھ ڈیٹا جمع کرسکیں گے۔تین سال کے عرصے پر محیط، اس اشتراک میں سیکھنے کا مربوط نصاب ، کمپیوٹر لیب کی آرائش نو اور ایک ڈیجیٹل اسکول منیجمنٹ نظام متعارف کروائے جائیں گے۔موجودہ کمپیوٹر لیبزکی آرائش اور آڈیو ویژوئل کمرے تیارکئے جائیں گے۔ TCFایک نیا ، منفرد ڈیجیٹل تعلیمی نصاب متعارف کروائے گا جوسیکھنے کے طریقے کیلئے تشکیل دیا گیا ہے۔ اساتذہ آن لائن میٹریل مع روایتی مخصوص کلاس روم کے ذریعہ مشترکہ طور پرنصابی کتب میں درج تصورات کو واضح کرکے پڑھائیں گے۔ اس سہولت کیلئے ٹی سی ایف اساتذہ کو یہ اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجی سیکھنے کیلئے تربیت دی جائے گی۔ ٹی سی ایف کے صدر اور سی ای او سید اسد ایوب احمدنے کہایہ ہر بچے کا حق ہے اور وہ 21ویں صدی کی تعلیم حاصل کرسکتاہے۔جازکے چیف کارپوریٹ اینڈ ریگولیٹری افیئرز آفیسر سید فخر احمد نے اس سلسلے میں بتایاٹی سی ایف کے ساتھ ہمارا کئی کا تعاون نوجوانوں کو معیاری تعلیم اور مہارت کے ذریعے بااختیار بنانے کے باہمی خصوصی مقصد پر مبنی ہے جو ڈیجیٹل دور کا تقاضہ ہے۔

مزیدخبریں