کراچی (کامرس رپورٹر) وفاق ایوان ہائے تجارت و صنعت (ایف پی سی سی آئی) کے صدر میاں ناصر حیات مگوں نے نوبل اسٹرکچر کے علی نوبل کو ایف پی سی سی آئی کی" لائف اسٹائل" اسٹینڈنگ کمیٹی کا ڈپٹی کنوینر مقرر کردیا ہے۔ صدر ایف پی سی سی آئی میاں ناصر حیات مگوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ علی نوبل کمیٹی کے مقاصد کے حصول کے لئے اپنے تجربات کی روشنی میں قابل عمل تجاویز پیش کریں گے۔
علی نوبل فیڈریشن کی لائف اسٹائل اسٹینڈنگ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر مقرر
May 01, 2021