کراچی(کامرس ڈیسک۔اے پی پی)صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کے باعث پوری دنیا بحران کا شکار ہے اور ہمیں اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے مل کرمئوثر اقدامات کرنے ہوں گے، حکومت سندھ تاجر برادری کے مسائل سے آگاہ ہے لیکن انسانی زندگیاں سب سے مقدم ہیں۔ یہ بات انہوں نے کراچی کی تاجر تنظیموں کے عہدیداران کے ساتھ منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں سیکرٹری صنعت و تجارت ریاض الدین، سندھ(باقی صفحہ10پر)
تاجر اتحاد کے چیئرمین جمیل احمد پراچہ، آل سٹی تاجر کے صدر محمد شرجیل گوپلانی ، آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر اور دیگر تاجر تنظیموں کے عہدیداران بھی موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیشِ نظر ایس او پیز پر عمل سب کے لئے ضروری ہے،تاجر برادری حکومت سندھ کے ساتھ تعاون کرے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی زندگیاں سب سے قیمتی ہیں،عوام حکومت سندھ اور تاجر برادری کے ساتھ تعاون کریں، احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوکر ہی ہم کورونا وائرس سے نمٹ سکتے ہیں۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ حکومت تاجروں کے مسائل سے بخوبی واقف ہے، ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عائد کئے جائیں گے جبکہ کورونا وائرس کی صورتحال سے متاثرہ تاجروں کو سندھ بینک کے ذریعے آسان شرائط پر قرضے فراہم کئے جائیں گے۔
متاثرہ تاجروں کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کئے جائیں گے
May 01, 2021