لاہور(سپورٹس ڈیسک) سری لنکا نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 6وکٹوں پر 469رنز بنالئے ہیں ۔ لہیرو تھریمانے 140‘اوشادا فرننڈو 81رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ نیروشان ڈکویلا 64اور رامیش مینڈس 22رنز پر کھیل رہے ہیں ۔ تسکین احمد نے تین ‘مہدی حسن میراز ‘شریف الاسلام اور تاج الاسلام نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔