گوجرخان (نامہ نگا ر )مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر چوہدری محمدریاض نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اقتدار میں آنے سے پہلے بڑے بلند وبانگ دعوے کئے اور لوگوں کو سبز باغ دکھائے لیکن اقتدار میں آنے کے بعد وہ سب کچھ بھول چکے ہیں اور صرف ڈنگ ٹپائو پالیسی اور تشہیری پروگرام تک ہی محدود ہیں بیروزگار نوجوانوں کو نوکریاں دینے اور غریبوں کو گھر دینے کے تو بڑے دعوے کئے گئے لیکن عملی طور پر کچھ نظر نہیں آرہاغریب اور متوسط طبقہ مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے اورپڑھے لکھے نوجوان روزگار کے حصو ل کیلئے ٹھوکریں کھا رہے ہیں رہی سہی کسر حکومت کاروباری طبقہ پر نت نئے ٹیکسز لگا کر انہیں معاشی بحران کی طرف دھکیل رہی ہے چوہدری محمدریاض نے مزید کہا کہ میاں محمدنوازشریف نے اپنے دور اقتدار میں صحیح معنوں میں ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا سڑکوں کا جال بچھایا متعدد منصوبے دیے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر کئے۔