مری(نامہ نگار خصوصی)ملکہ کوہسا ر مری اورگلیا ت میں چند دنوں تک موسم خوشگوار اور گرم رہنے کے بعد گہرے بادلوں نے اس حسین وادی کو اپنے گھیرے میں لے لیاہے ۔ایسے میں یہاں بارشوں کا سلسلہ پھر شروع ہوگیا ہے۔ جمعہ کی سہہ پہر اچانک بارش اور سردہوائوں کا سلسلہ شروع ہوگیا، جس کے باعث ایک بار پھر موسم قدرے سرد ہوگیا ہے۔ ملکہ کوہسار مری میں کوروناوائرس اورتحصیل انتظامیہ کی جانب سے سخت اقدامات کے باعث سیاحوں کی آمد کاسلسلہ مکمل طور پر رک چکا ہے جبکہ عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران بھی مری سمیت تمام سیاحتی مقامات کو بندرکھنے کے احکامات جاری ہوچکے ہیں جن کے باعث اس دلکش وادی سمیت دیگر سیاحتی مقامات گزشتہ سال کی طرح بے رونق رہیں گے ۔ مری اور سیاحتی مقامات جن کی معیشت کا سارادارومدار سیاحت پر ہے بیرزگاری ہونے سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔
مری میں موسم قدرے سرد، سیاحتی مقامات ویران ہو گئے
May 01, 2021