ملتان (سپیشل رپورٹر) عوامی راج پارٹی نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر مزدوروں کی تنخواہ کم ازکم تیس ہزار اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں فوری طور پر 25 فیصد اضافے کا مطالبہ کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد دستی نے پارٹی کے سینئر رہنما میاں اظفرعلی سمرا المعروف چھوٹا دستی سے ان کی رہائش گاہ پر مزدوروں کے وفد سے کی گئی ملاقات میں کیا اس موقع پر جمشید احمد دستی نے چھوٹا دستی کی پارٹی کو منظم کرنے کی جدوجہد کو بھی سراہا جمشید احمد دستی نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے تو جو ظلم بائیس کروڑ عوام پر ڈھایا نیازی حکومت نے تو سفید پوش طبقہ سے جینے کی اس بھی چھین لی ایک کروڑ نوکریاں۔پچاس لاکھ گھر دینے کے دعویداروں نے غریب کے سر سے چھت اور روزگار تک چھین لیا اب تو سفید پوش طبقہ اور غریب قوم کو صرف یہ فکر ہے کہ دووقت کی روٹی مل جائے چاہے وہ عید کی خوشیوں سے محروم رہیں جمشید احمد دستی نے کہا کہ عوامی راج پارٹی عید الفطر کے بعد نااہل حکمرانوں کی عوام کش پالیسیوں کے خلاف ملک کے کونے کونے میں جائے گی