ملتان(خصوصی رپورٹر)نشتر ہسپتال میں 50 وینٹی لیٹرز خراب ہو گئے ہیں جس کی مرمت نہیں کروائی گئی ہے۔نشتر ہپتال میں کل 80 وینٹی لیٹرز ہیں اور ان میں سے 50 خراب پڑے ہیں۔جبکہ کرونا سنجیدہ مریضوں کی تعداد بڑھنے سے وینٹی لیٹرز کی بھی زیادہ ضرورت پڑ گئی ہے برن یونٹ اور دیگر وارڈز کے آئی سی یوز سے وینٹی لیٹر عارضی طور پر لئے جا رہے ہیں مصدقہ ذرائع کے مطابق نشتر ہسپتال میں آلات وخراب مشینری کے لئے مرمت کی غرض سے ڈیڑھ کروڑ روپے پڑے ہیں مگر خرچ نہیں کئے جا رہے ہیں اس طر پی ایل اے اکائونٹ میں بھی بھاری رقم موجود ہے مگر ہسپتال کے معاملات جوں کے توں پڑے ہیں۔