حکومت داخلی و خارجی محاذوں پرناکام ہوچکی : طارق محمود ڈوگر

May 01, 2021

جوئیانوالہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) پی پی 137کے سینئر نائب صدر و سابق ممبر ضلع کونسل حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت داخلی و خارجی محاذوں پر مکمل طور پر ناکام ہوچکی ، حکمرانوںکی ناتجربہ کاری اور ناکام طر ز حکمرانی کی وجہ سے عام آدمی کا عرصہ حیات تنگ ہو کر رہ گیا ہے ، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں بھی ریاست مدینہ کی دعویدار حکومت نے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا، اشیاء خوردونوش اور روز مرہ کی ضروریات زندگی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوگئی ہیں ، پرائس کنٹرول کمیٹی نے ذخیرہ اندوزوں اور گراںفروشوں کے آگے گھنٹے ٹیک دیئے ہیںجب تک یہ سیلیکٹیڈ حکومت رخصت نہیں ہوتی عوام کو کبھی بھی ریلیف نہیں مل سکتا، حکومت نے اپنے تین سالہ دور اقتدار میں اپوزیشن جماعتوں کو دیوار کے ساتھ لگانے کے سوا کچھ نہ کیا جس کی وجہ سے موجودہ حکومت عوام میں اپنا اعتماد اور وقارکھو چکی ۔ 

مزیدخبریں