لاہور (سٹی رپورٹر)اہلیہ گورنر پنجاب پروین سرور کا ڈاکٹر عبدالقدیر خان ہاسپٹل ٹرسٹ کا دورہ کے دوران ڈیڑھ سو سے زائد مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیاجبکہ بیگم گورنر پروین سرور نے ڈائیلیسز سنٹر کا بھی دورہ کیا ہے ۔بیگم پروین سرور کو ڈاکٹر اے کیو خان ٹرسٹ کے دیگر فلاحی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پراہلیہ گورنر پنجاب پروین سرورکا کہنا تھا کہ سرور فاؤنڈیشن کے تحت کرونا کے دوران ہم نے ستر ہزار سے زائد مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیاہے ۔مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں اپنے ان بھائیوں کا خیال رکھنا چاہیے جو کہ غربت کی زندگی گزار رہے ہیں-سرور فاؤنڈیشن 160 سے زائد دوسری فلاحی تنظیموں کے ساتھ مل کر پاکستان کی فلاح و بہبود کے لئے کام جاری رکھے ہوئے ہے-ہم مستقبل میں ڈاکٹر اے کیو خان ہاسپٹل ٹرسٹ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعادہ کرتے ہیں۔
اہلیہ گورنرکا دورہ ڈاکٹر اے کیوخان ہسپتال‘ مستحقین میں راشن تقسیم کیا
May 01, 2021