سندھ حکومت نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کراچی ایکسپو سینٹر میں قائم فیلڈ آئسولیشن سینٹر کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کرلیا ، فیصلہ کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافے کے باعث کیا گیاہے،تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کورونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت کے سبب کراچی ایکسپو سینٹر میں قائم فیلڈ آئسولیشن سینٹر کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت نے یہ فیصلہ کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافے کے باعث کیا ہے ، ٹاسک فورس کے اجلاس میں کراچی میں عارضی طور پر بند کیے گئے فیلڈ آئسولیشن سینٹر کو دوبارہ کھولنے کے احکامات دیے گئے ہیں،کراچی ایکسپو سینٹر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کے لئے آئی سی یو اور ایچ ڈی یو قائم ہے جبکہ فیلڈ آئسولیشن سینٹر میں 12 وینٹی لیٹرز، 140 آکسیجن والے ایچ ڈی یو اور 500 سے زائد آئسولیشن بستروں کی سہولت موجود ہیں۔
سندھ حکومت کا ایکسپو سینٹر میں قائم فیلڈ آئسولیشن سینٹر کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ
May 01, 2021 | 15:21