امریکی ادارے انفیکشیئز ڈیزیز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی فاﺅچی نے بھارت کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اہم مشورے دے دئیے۔ڈاکٹر فاﺅچی نے بھارتی اخبار سے گفتگو میں کہا کہ بھارت میں چند ہفتوں کا فوری لاک ڈاﺅن کورونا پھیلا روک سکتا ہے، بھارت کچھ فوری اور کچھ طویل وقفےکےمنصوبوں پرعمل کرے۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں تین مراحل پر کام کرنے کی ضرورت ہے، کورونا ویکسین، آکسیجن ، طبی سہولیات کی فراہمی ، ایمرجنسی گروپ بنائے ئیں۔ڈاکٹر فاﺅچی نے کہا کہ بھارت چین کی طرز پر جنگی بنیادوں پر اسپتالوں کے ایمرجنسی یونٹس بنائے، بھارت کو عالمی طبی تنظیموں اور دیگر ممالک سے مشورہ کرنے کی بھی ضرورت ہے۔