مسلمان عید پر کشمیری، فلسطینی  میانمارکے مسلمانوں کو بھی یاد رکھیں : معین الدین کوریجہ 


لاہور(خصوصی نامہ نگار )چیئرمین علما و مشائخ رابطہ کونسل پاکستان خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ، صدر میاں مقصود احمد، پیر غلام رسول اویسی، پیرزادہ برہان الدین عثمانی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ملت اسلامیہ پاکستان عیدالفطر کے موقع پر اپنے کشمیری، فلسطینی اور میانمار کے مسلمانوں کو بھی یاد رکھیں اور ان کے لیے خصوصی دعا کریں۔ صہیونی فوج نے مظلوم فلسطینیوں، بھارتی فوج نے کشمیریوں اور برما کی فوج نے وہاں کے مسلمانوں پر ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے۔


 ایک امت کی حیثیت سے ہمیں اپنے مظلوم بھائیوں کے لیے کھڑا ہونا ایمانی معاملہ ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...