کراچی (نوائے وقت رپورٹ) جامعہ کراچی خود کش دھماکے میں سہولت کار کے الزام میں ایک اور شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق زیر حراست شخص ایم فل کا طالب علم ہے اور جامعہ کراچی میں لیکچر بھی دیتا تھا، ملزم کے زیر استعمال لیپ ٹاپ اور غیر ملکی لٹریچر تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ تفتیش کاروں نے ایف آئی اے کے سائبر کرائم سے بھی رابطہ کیا ہے۔ تفتیشی ذرائع نے کہا ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ سے متعلق مواد ملا ہے، ملوث افراد سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرتے تھے۔