وزیر بین الاقوامی امور کیمونسٹ پارٹی چین کا احسن اقبال کے نا م خط


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر بین الاقوامی امور کیمونسٹ پارٹی چین سونگ تاو نے مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل اور وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کے نام خط میں ان کووزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو وزارت سنبھالنے پر مبارک باد دی،چینی وزیر نے کہا کہ پاکستان چین تعلقات، سی پیک کی کامیابی کے حوالے سے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی گرانقدر کاوشیں ہیں  ،کمیونسٹ پارٹی چین اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مابین دوستانہ دیرپا تعلقات ہیں ،دونوں سیاسی جماعتوں کے مابین حکومتی امور کے تجربات کی روشنی میں تعاون کو مذید فروغ دینا چاہتے ہیں ۔ بین الجماعتی روابط کے ذریعہ دونوں ممالک اور سی پیک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کیلئے تیار ہیں  ۔

ای پیپر دی نیشن