وفاقی وزیر انسانی حقوق عید کے فوری بعد ملک بھر میں جیلوں کا دورہ کر ینگے

May 01, 2022


 اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق میاں ریاض حسین پیرزادہ عید کے فوری بعد ملک بھر میں جیلوں کا دورہ کریں گے نے کراچی میں چینی اساتذہ پر ہونے والے حملے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے انہوں نے وزارت داخلہ کو خط بھی لکھا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ دورہ جات جیل اصلاحات کے لیے بنائے گئے کمیشن کے  چیرمین کی حیثیت سے ہوں گے۔دورہ کا مقصدجیلوں میں موجود قیدیوں کے حالات کے بارے جاننا ہو گا۔وفاقی وزیر کمیشن کی سفارشات پر متعارف کروائی گء اصلاحات کا بھی جائزہ لیں گے ۔دوسری جانب وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے کراچی میں چینی اساتذہ پر ہونے والے حملے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔انھوں نے وزارت داخلہ کو لکھے گئے ایک خط میں دہشتگردی کے لیے کی جانے والی غیر قانونی رقوم کی ترسیل کی روک تھام کے بارے استفسار کیا ہے۔وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں انھو ں ایک اخبار میں چھپنے والے آرٹیکل کا حوالہ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی تنطیمیں معصوم ذہنوں کو غیر قانونی فنڈز سے ہی دہشتگردی اور ملکی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے استعمال کرتی ہیں۔انھوں  نے وزارت داخلہ سے خواہش ظاہر کی ہے کہ ان اقدامات کی تفصیل شیر کی جائے جودہشت گردی کیلئے غیر ملکی فنڈنگ روکنے کے لیے کی گئی ہیں۔سرکاری مراسلے(خط) میں نیشنل ایکشن پلان 2014 کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں