اسلام آباد(محمدصلاح الدین خان )سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سپیشل ٹریننگ کورس(MCMC) کیلئے گریڈ18کے 112افسران کے ناموں کی لسٹ جاری کردی ہے سول سروس گروپس کے یہ افسران 9مئی 2022سے شروع ہونے والے چار ہفتے کے ٹریننگ کورس پر جائیں گے ۔افسران کا یہ 33واںمڈ کیریئر مینجمنٹ کورس (MCMC) ہے۔ٹریننگ کورس کیلئے پولیس سروس آف پاکستان گروپ کے ذوالفقار علی تالپور، ڈاکٹر محمد اقبال ، بلال افتخار وغیرہ10آفسران شامل ہیں۔ سیکرٹریٹ گروپ کے ادریس محمد فیصل ادریس، اسد اسحاق وغیرہ 33افسران شامل ہیں۔فارون سروس اکیڈمی سروس اسلام آباد کے محمد عرفان سومرو، شفقت اللہ، محمد جعفر وغیرہ8افسران شامل ہیں۔ڈائریکیوٹریٹ جنرل آف ٹریننگ اینڈ ریسرچ لاہور کے یاسر منصور عالم، ہارون اسلام، محمد عالم وغیرہ 18افسران شامل ہیں۔ڈائریکیوٹریٹ جنرل آف ٹریننگ اینڈ ریسرچ کراچی کی مریم مہدی راجہ ، شعیب رضا، علی اعجازوغیرہ 9افسران شامل ہیں۔پاکستان آڈٹ اینڈ اکاوئٹ اکیڈمی لاہور کے مرزا وقاص بیگ، اخلاق احمد ڈوگر ، محمد عمر وغیرہ 13افسران شامل ہیں۔انفارمیشن گروپ کے خواجہ معاذ طارق اور عدنان اکرم باجوہ دو افسران شامل ہیں۔پوسٹل سٹاف کالج اسلام آباد کے رانیم آصف اور نور الصباح دو آفسران شامل ہیں۔پاکستان پرونشل سروس اکیڈی پشاور کے محمد نواز ، عابد نور، سید قمر عباس وغیرہ 17آفسران شامل ہیں کورس کی فہرست میں مجموعی طور پر112افسران کے نام شامل ہیں۔