لاہور (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پنجاب نیلم جبار نے کہا ہے کہ معاشی و سیاسی استحکام ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہم احتساب اور انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، البتہ قانون اپنا راستہ ضرور بنائے گا۔ دھرنے اور انتشار کی سیاست کو عوام مسترد کر چکے ہیں۔ تحریک انصاف کو چاہئے کہ وہ الیکشن کی تیاری کریں کیونکہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور انتخابات مقررہ وقت پر کرانے کیلئے انتخابی اصلاحات کیلئے حکومت سے تعاون کرے۔