الائیڈ ہسپتالوں میںپیر امیڈیکل سٹاف ،ایڈمنسٹریشن کی چھٹیاں منسوخ  


راولپنڈی(جنرل رپورٹر)عید الفطر کے موقع پر تینوں الائیڈ ہسپتالوں بے نظیر بھٹو شہید ہسپتال، ہولی فیملی ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پیر امیڈیکل سٹاف اورایڈمنسٹریشن کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں اورایس او پیز کے تحت ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں، کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے تینوں ہسپتالوں میں خصوصی اقدامات کر دیئے گئے اور پیرا میڈیکل سٹاف کی ڈیوٹیوں کا روسٹر بھی جاری کر دیا گیا،الائیڈ ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدیات کے مطابق ایمرجنسی سمیت دیگر شعبوں میں اقدامات کئے گئے ہیں ایڈ منسٹریشن کا عملہ بھی موجود ہو گا، ہسپتالوں میں عید الفطر کے موقع پرسٹاف موجود رہے گا اور اس ساری صورت حال کو خود بھی مانیٹر کریں گے۔ ، غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن