راولپنڈی(جنرل رپورٹر) حلقہ این اے 62 کی ٹکٹ ہولڈر اور پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی ڈویثرنل جنرل سیکرٹری سمیرا گل نے مسجد نبوی ؐ میں تحریک انصاف کی طرف سے نعرے بازی کو ناقابل معافی جرم قرادیتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ، گزشتہ روز اپنے بیان میں سمیرا گل نے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں ایک سیاسی جماعت کے کارکنوںنے جو اسلام کی اور ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں کی ایما پر جس طرح مسجدِ نبویؐ کی حرمت کو اپنی سیاسی دشمنی میں پامال کیا ہے۔
اسے اسلام دشمنی ہی کہا جاسکتا ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کو گرفتار کیا جائے ۔