اسلام آباد(خبرنگار) عید الفطر کی تعطیلات کے دوران صارفین کی بجلی سے متعلقہ شکایات کے فوری ازالے اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے چیف ایگزیکٹو آئیسکو ڈاکٹر محمد امجد خان کی ہدایات پراسلام آباد میں مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔جہاں پر 100سے زائد گرڈ اسٹیشنز،اٹک سے لے کر جہلم تک پھیلے ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک،بجلی کی طلب ورسد،فراہم کردہ بجلی کے کوٹے،صارفین کی بجلی سے متعلقہ شکایات کے فوری ازالے اور فیڈر پر آنے والے فالٹز،ٹرپنگ اور ان کی بروقت کلیئرنس کی براہ راست نگرانی کی جائے گی۔
چیف ایگزیکٹو آئیسکو کی ہدایات پراسلام آباد میں مرکزی کنٹرول روم قائم
May 01, 2022