اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پدھر سیکٹر میں فرنٹ لائن پر تعینات دستوں کا دورہ کیا۔ چیف آف آرمی سٹاف کو ایل او سی کی تازہ ترین صورتحال اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسران اور جوانوں سے بات چیت کی، ان کے ساتھ افطار کیا۔ انہوں نے فوجی جوانوں کے ساتھ کے دوران گفتگو میںمادر وطن کے دفاع کے مقدس فرض کی انجام دہی میں اعلیٰ حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت پر ان کی تعریف کی۔ قبل ازیں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔