خاتون پولیس اہلکار کو ہراساں کرنے کی شکایت پر ایس پی محمد عقاب معطل

May 01, 2022


اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اسلام آباد پولیس کے ایس پی محمد عقاب کی معطلی کا معاملہ ایس پی کے خلاف ایک خاتون پولیس اہلکار کو ہراساں کرنے کی شکایت ملنے پر آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے اس شکایت پرنوٹس لیا ترجمان  پولیس نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد نے شکایت کی میرٹ اور شفاف انکوائری کیلئے پانچ افسران جن میں ایک خاتون افسر بھی شامل ہیں پہ مشتمل اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی کو مارک کی پولیس ترجمان نے کہا کہ ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز، ڈی آئی جی آپریشنز، ایس ایس پی سکیورٹی، ایس پی پیڈ کوارٹرز اور ڈی ایس پی لیگل پر مشتمل کمیٹی نے معاملے کی مکمل تحقیقات کیں اور ایس پی کے خلاف الزامات گو درست قرار دیامذکورہ ایس پی انکوائری کمیٹی میں اپنے خلاف شکایات کا دفاع کرنے سے قاصر رہے پولیس ترجمان نے کہا کہ انکوائری کمیٹی نے اپنے فیصلے میں ایس پی کو قصور وار ٹھہرایا جس پر ان کے خلاف محکمانہ کاروائی کا تحرک کیا گیا ہے پولیس ترجمان نے کہا کہ تمام پولیس افسران کو اپنے کنڈکٹ کے متعلق جوابدہ ہونا ہوگامحکمہ پولیس کی بدنامی کا باعث بننے والے افسران کو سخت محکمانہ احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزیدخبریں