عمران خان اپنے ورکروںکے ذریعے عوام کو ملک و جمہوریت آئین و قانون کے خلاف بھڑکانے میں مصروف ہیں

May 01, 2022

کراچی (نیوز رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے رہنماء امجد علی ایڈوکیٹ کی جانب سے دعوت و افطار و ڈنر کا اہتما م کیا گیا جبکہ آرگنائزر اسلم خٹک ایڈوکیٹ ، یعقوب کالڑو، عمران مروت، شاکر شاہ، عمران چیمہ، تنویر بھٹی، رضوان اعوان ودیگر تھے۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر سندھ رانا احسان نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و مضبوطی عوام کا وقار و خوشحالی بھی شہباز شریف کی اولین ترجیح اور مشن ہے آپ کا وزیر اعظم بننا ملک و عوام دشمن علی بابا چالیس چوروں بجلی بن کر گرا ۔ اللہ تعالیٰ اپنے اچھے بندوں پر خصوصی کرم فرماتا ہے ۔ عمران نیازی صاحب اللہ کی لاٹھی بے آواز ہوتی ہے آپ کو پونے چار سال میں ہی اپنے کرتوتوں اور تکبر کا قدرتی جواب مل گیا۔ آنکھیں کھولوں اور حقیقت کا سامنا مضبوط انداز میں کرو گے تو شائد آپ کو اپنی کوتاہیوں اور غلطیوں کو درست کرنے کا موقع مل جائے گا۔ لیبر ونگ سندھ کے صدر سید منور رضا نے کہا کہ وزر ات عظمیٰ نکال دینے کے باوجودآپ کو عقل نہیں آئی آپ آج بھی ایک غلط اور منفی راستے پر چل رہے ہیں اور آپ کا بیانیہ دو خانہ جنگی اور عوام کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والے الفاظوں پر مشتمل ہے اور اپنے حامیوں اور ورکروںکے جذبات کو ملک، جمہوریت اور آئین و قانون کے خلاف بھڑکارہے ہیں خدارا اس ملک و عوام دشمن انداز پر لعنت بھیجیں اور ایک اچھے باوقار پاکستانی کا روپ اختیار کریں اگر ایسا نہ کیا تو آپ اور آپ کی PTI ملک و عوام میں زیرو ہوجائے گی آگے آپ کی مرضی۔ نائب صدر سندھ خواجہ غلام شعیب نے کہا کہ  عمران خان آپ یاد رکھیں اقتدار و اصل حکمرانی صرف اور صرف 22کروڑ عوام کی ہے آپ جیسے ملک اور عوام دشمن تحفظ کیلئے نہیں ہے ۔ عمران نیازی آپ کی تقریروں میں دھونس و دھمکی گلی کوچوں میں لڑائی اور خون خرابے کا ذکر کرتے ہو اساتھ میں یہ کہتے ہو کہ یہ ملک میرا ہے اور میں نقصان پہنچانا نہیں چاہتا ۔ میزبان امجد علی ایڈوکیٹ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مسجد نبویﷺ میں جو سیاسی واردات و غلیظ حرکت کی ہے اس پر ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں خانہ خدا تمام عالم کو جڑنے کیلئے ہے انہوں نے مزید کہا کہ نفرت کا آغاز کرکے قوم کو آپس میں تقسیم کرنے کی مذموم کوشش کی گئی۔ اس موقع پر راجہ عبداللہ، حاجی طیب زر، حاجی صالحین تنولی، فیروز خان، حبیب الرحمن، ایوب جوہری، دانش چیمہ، رانا وارث، ملک ساجد اعوان، جہانزیب، ظاہر شاہ، سید زاہد علی شاہ، سمیع اطرافے ، گلفراز خان، عبدالوہاب، وحید رزاق، میاں خالد رفیق، وقار حسین گورچانی، ریاض بوزدار، عمر بٹ، جاوید میاں، طاہر آرائیں، اشفاق ہزاروی، GDA کے رہنماء عرفان اللہ مروت، یامین قریشی، جہانزیب عالم، عظیم جاپانی، محمد شاہین، رانا انجم، نعیم کامران، چوہدری جمیل، ریحان مصطفی، انس آصف زمرود چوہان، ازہر شاہ ہمدانی، حاجی پرویز تنولی، اعظم لوہانی، نور حسن بروہی، عبدالنبی بروہی، خواجہ سلمان خیر الدین ، بخت حسن، فہد علی بٹ، سردار اسماعیل گبول ، کرامت چوہان ، غلام رسول، رانا افتخار، نوشاد تنولی، عنیب شاہ، سلیم مزاری، معروف قانون دان دلدار جہانگیری، سعید عباسی، خاور تنولی، ساجد لطیف ، جاوید تنولی ودیگر وکلاء برادری نے بھرپور شرکت کی۔ 

مزیدخبریں