مسجد نبوی کا تقدس پامال کرنے والوں نے اپنی عاقبت برباد کرلی،محمدسلیم ترابی

May 01, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر)مسجد نبوی کا تقدس پامال کرنے والوں نے اپنی عاقبت برباد کرلی، نبی پاکﷺ کے شہر اور حرم پاک کا تقدس ہر مسلمان کی اولین ترجیح ہوناچاہئے،دنیاکاکوئی بھی لیڈرسرکاردوعالم ﷺ کے قدموں کی خاک کے برابربھی نہیں،روضہء رسولﷺ پر توصحابہء کرام بھی اپنی آوازنیچی رکھتے تھے،درباررسالت میں جلیل القدرصحابہ کوبھی اس قدر ادب کا حکم ملاکہ یہاں آوازاونچی کرناتمہارے سارے اعمال ضائع کردے گا،جہاں شمع رسالت کے پروانے سرکے بل چلنے سانس بھی آہستہ لینے اور اپنی پلکوں سے جھاڑولگانے کی آرزواور خواہش رکھتے ہیںاور دنیاکی سب سے بڑی سعادت سمجھتے ہیں اس مقدس مقام پر سیاسی مخالفت میں نعرے بازی کرنابدترین گستاخی ہے، ذہنی مریضوں نے ثابت کردیاکہ ان کے نزدیک دین اسلام کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔پاکستان میں پنپنے والے اس فتنے کو فوری کچلناانتہائی ضروری ہوچکاہے،آج لگتاہے کہ پاکستان بنانے کا مقصد ہی فوت ہوچکاہے،ہمارے سرشرم سے جھک گئے ہیں،کلیجے پھٹ رہے ہیں،ایک اسلامی نظریاتی مملکت کے شہری ہونے کی حیثیت سے ہم کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے۔ ہم بحیثیت غلامان رسول عربیﷺ مسجد نبوی کے تقدس کی پامالی کی بھرپورمذمت کرتے ہیں اور اس میں ملوث تمام افراد کو فی الفورگرفتارکرکے قرارواقعی دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ یہ باتیں مرکزی میلادالائنس پاکستان کے بانی وچیف آرگنائزر،مرکزی انجمن سیرت النبی ﷺ گلبہارکے تاحیات چیئرمین اور ممتازقومی وسماجی رہنمامحمدسلیم خاں قادری ترابی ،جمعیت علمائے پاکستان کے رہنمافقیر ملک محمدشکیل قاسمی، جامع مسجد غوثیہ ٹرسٹ کے ٹرسٹی رکن ناصر حسین خاں، انجمن نوجوانان اسلام پاکستان صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری عبدالوحید یونس ودیگریوم آزادیء پاکستان کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہیں۔تفصیلات کے مطابق اہلسنّت حنفی بریلوی مساجد کی انتظامی کمیٹیوں کے اکابرین اور میلادشریف کا اہتمام کرنے والی نمائندہ تنظیمات وشخصیات پر مشتمل مرکزی میلادالائنس پاکستان کی جانب سے وطن عزیز مملکت خدادادپاکستان کا یوم آزادی انتہائی جوش وخروش اور عقیدت واحترام کے جذبے کے ساتھ منایاگیا،اس سلسلے میںزمیندارہوٹل گلبہار میں منعقدہ جلسے سے مرکزی میلادالائنس پاکستان کے سربراہ محمدسلیم خاں قادری ترابی نے خطاب کیاجبکہ شہر کے مختلف مقامات پر قرآن خوانی وفاتحہ خوانی،مجالس مذاکرہ، محافل نعت ودیگر تقریبات کا اہتمام کیاگیا۔

مزیدخبریں