کراچی(سٹی نیوز)حکمران شعائر اسلامی کے تحفظ کیلئے عالمی سطح پر قانون سازی کروائیں،حرمین شریفین پر کوئی آنچ برداشت نہیں کی جاسکتی،مسجد نبوی کا تقدس پامال کرنے والوں اور پس پردہ ڈوریاں ہلانے والوں کو کیفرکردار تک پہنچایاجائے۔ یہ باتیں جمعیت علمائے پاکستان صوبہ سندھ کے نائب ناظم اعلیٰ علامہ قاری خلیل احمدنورانی نے جامع مسجد غوثیہ رحیم آباد میں ختم القرآن کے سلسلے میں منعقدہ عظمت قرآن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں، اس موقع پر مفتی منیب اقبال نے خصوصی خطاب کیا۔مقررین نے اپنے خطاب میں کہاکہ منکرین ختم نبوت کا ہر سطح پر محاسبہ کیاجائے،اسلام کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں میں قادیانی ملوث ہوتے ہیں۔ قانون ختم نبوت میں تبدیلی اور قادیانیوں کو کھلی چھوٹ برداشت نہیں کریںگے، امتناع قادیانیت ایکٹ پر عملدرآمد کرایاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ فلسطین و کشمیری مسلمانوں پر اسرائیلی و بھارتی مظالم کے خلاف پوری امت مسلمہ متحدو بیدار ہوجائے۔