کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن)کراچی ڈویژن کے صدر انجینئر سلمان خان نے کہا ہے کہ ہم حمزہ شہباز شریف کو بحیثیت وزیر اعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھانے پر مبارک باد دیتے ہیں اور ساتھ ہی یہ یقین کرتے ہیں کہ ان کی قیادت میں صوبہ پنجاب کی خوشحالی اور مضبوطی کی طرف سفر کرے گا اور عوام کی مشکلات میں جلد کمی آئے گی عدلیہ کے قانون اور آئین کے مطابق اقدامات کے فیصلے بلکہ عوام ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف ریاست مدینہ کا بار بار ذکر کرنے والا اور محمدﷺ کی محبت کا دعویدار کے تشخص کے چہرے سے جھوٹا نقاب اُتر گیا اور اصل چہرا عوام کے سامنے آگیا جو جھوٹ اور بناوٹ پر مبنی ہے یہ شخص عوام کا دوست ہونے کا دعویدار ہے تو دوسری طرف ملک کے شہرو اور گلیوں محلوں میں خون خرابے اور خانہ جنگی کی دھمکیاں دے رہا ہے عمران خان تم کو اندازہ ہوگیا ہے کہ اب تم سیاسی طور پر زیرو اور فرش پرآچکے ہو اب نہ تم کسی چہیتے ہو اور نہ لاڈلے۔ کل بھی تم کسی کی مدد سے سلیکٹڈ وزیر اعظم بنے تھے عوامی ووٹوں کی حمایت سے نہیں بنے تھے اور ایسا اب آئندہ نہیں ہوگا بڑے جلسے اور مارچ سے کچھ حاصل نہیں ہوگا یہ بجھتا ہوا دیا ہے اور تم جلد تھک ہار کر بیٹھ جائوگے اور لوگ تم کو چھوڑ کر جاتے دینگے آج پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی محافظ جماعت مسلم لیگ (ن) کی شہباز حکومت ہے اور ان شاء اللہ پاکستان تیزی کے ساتھ ترقی اور کامیابی سے ہمکنار ہوگا۔