پڈعیدن( نامہ نگار) پڈعیدن سے لاپتہ نوجوانوں کی بازیابی کیلئے احتجاج خواتین بھی سڑکوں پر نکل آئیں۔تفصیلات کے مطابق پڈعیدن ریشم گلی سے 10 روز قبل پولیس کے ہاتھوں گھروں میں داخل ہوکر گرفتاری کے بعد گْم کئے گئے تین نوجوان ثناء اللہ لاشاری‘ اماناللہ لاشاری اور امیر لاشاری کی گرفتاری اور مسنگ کے خلاف ورثائ‘ خواتین‘برادری اور جسقم رہنما سڑکوں پر نکل آئے اور شاہنواز سندھی‘خدابخش لاشاری‘ رضوان راجپر‘ رب نواز لاشاری اور مسمات شریفاں لاشاری کی قیادت میں نصرت کینال تا پریس کلب تک ریلی نکالی اور نصرت کینال پل پر دھرنادیا احتجاجی مظاہرہ ودھرنا سے خطاب کرتے ہوئے مظاہرین نے کہاکہ پولیس نے ہمارے نوجوانوں کو اٹھاکر گْم کردیاہے اور اب پولیس لاعلمی کا ظاہرہ کررہی ہے۔ مظاہرین نے کہاکہ اگر نوجوانوں کو آزادانہ کیاگیاتو سندھ بھر میں احتجاج کا دائرہ وسیع کیاجائیگا۔