وڈیرے نے املاک پر قبضہ کرلیا حکام انصاف دلائیں‘ ابراہیم جونیجو


پنگریو( نامہ نگار)پنگریوکے نواحی گائوں آچارجونیجوکے رہائشی باشندوں ابراہیم جونیجواورآچارجونیجونے بچوں کے ہمراہ پریس کلب پنگریوکے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے میڈیاکودہائی دی ہے کہ علاقے کے بااثروڈیرے نے انہیں سات ماہ سے گھروں سے بے دخل کررکھاہے جس کانوٹس لیاجائے انہوں نے کہاکہ ہمارے نوجوان اسداللہ نے ہماری برادری ہی کی ایک عورت سے پسندکی شادی کی ہے جس پروڈیرہ مشتعل ہوگیااوراس نے ہم پرعرصہ حیات تنگ کردیاہے وڈیرے کے آدمیوں نے ہمارے گھروں اورفصلوں کے علاوہ مویشیوں پرقبضہ کررکھاہے مگرہماری درخواستوں کے باوجودپنگریوپولیس ظالم وڈیرے کے خلاف کاروائی نہیں کررہی اورہم دربدری کی زندگی گزارنے پرمجبورہیں ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...