میرپورخاص(بیورو رپورٹ) بھتہ خور عناصر بھتہ نہ دینے پر میرے بیٹے کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جو اسپتال میں زیر علاج ہے، بھتہ خوروں نے دوسال قبل بھتہ نہ دینے پر میری کا کو آگ لگا دی اور میرے شوروم پر فائرنگ کر کے گاڑیوں کو نقصان پہنچایا ہے اعلی حکام بھتہ خوروں کے مظالم سے نجات دلا کر ان کے خلاف کاروائی کریں ۔ان خیالات کا اظہار میرپورخاص کے علاقے اسماعیل شاہ کالونی کے رہائشی عجب خان نے پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے مذید کہا کہ امہ ہانی ٹائون کے رہائشی جرائم پیشہ عناصر نے مجھ سے 50 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا اور نہ دینے پر انھوں نے گھر کے سامنے کھڑی میری کار کو آگ لگا دی جس کا مقدمہ میں نے سیٹلائیٹ ٹاون تھانے پر درج کروایا لیکن بھتہ خوروں نے گواہوں کو دھمکیاں دے کر گواہی دینے سے منع کر دیا اور وہ بری ہو گئے جس کے بعد انہوں نے چاندنی چوک پر واقع میرے شوروم پر فائرنگ کر کے گاڑیوں کو نقصان پہنچایا ۔ انہوں نے وزیر اعلی سندھ، آئی جی، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی سے اپیل کی کہ بھتہ خوروں کے مظالم سے مجھے نجات دلائی جائے اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کر کے مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔