مستحقین کیلئے فری ایمبولینس سروس صدقہ جاریہ‘ یزدانی گیلانی 


ملتان ( سپیشل رپورٹر ) تحریک امن پاکستان کے چیئرمین سربراہ گیلانی خاندان مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی نے کہا ہے کہ فری ایمبولینس سروس صدقہ جاریہ ہے لوگوں کی مشکلات اور مسائل میں ان کے کام آنے والے اللہ کی جانب سے مقرر کردہ لوگ ہوتے ہیں ہمیں ہمیشہ ایک دوسرے کی مدد کرتے ہوئے آگے بڑھنا چاہیے اور لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کری چاہیں جو اللہ کا حکم بھی ہے اور درس اسلام بھی ان خیالات کا اظہار انہوں نے دکھ سکھ ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے غریب مستحقین اور نادار افراد کے لیے فری ایمبولینس سروس کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں ایم پی اے محمد ندیم قریشی، صدر دکھ سکھ ویلفیئر آرگنائزیشن ملک اشرف اقبال بھٹہ،رانا شیراز، محمد میثم صدیقی،چوہدری یوسف ندیم،نازش ندیم،زاہد انصاری،غیاث الدین،محمد بلال دیگر نے شرکت کی مخدوم غلام یزدانی گیلانی نے کہا  کہ  ایمبولینس سروس کو مستحق مریضوں کے لیے بہترین سہولت ہے جو صدقہ جاریہ ہے اشرف اقبال بھٹہ نے کہا کہ اس مقصد کے لیے پانچ ایمبولینس مختص کی ہیں ہمارا مقصد دکھی نادار اور مستحق لوگوں کی مدد کرنا ہے

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...